مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری

مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری

مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری

اسلام آباد: حکومت نجی آئی پی پیز ، سرکاری بجلی گھروں اور شمسی و پن بجلی کے منصوبوں کے ساتھ مارچ 2025 تک مذاکرات مکمل کرکے بجلی کے ٹیرف کو 12 روپے تک کم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سی پیک اور سرکاری پاورپلانٹس کے قرضوں کی ری پروفائل اور بجلی کے بلوں پر محصولات کو کم کرنے کے طریقہ کار کو آئندہ فروری تک مکمل کرلیاجائیگا اور آمدن میں ہونے والی کمی کا انتظام معیشت کے دیگر سیکٹرز سے پورا کیا جائیگا۔
پہلے مرحلے میں حکومت 5 آئی پی پیز حبکوپاور، روش پاور، اے ای ایس لال پیر پاور، صباپاور پلانٹ اور اٹلس پاورکے ساتھ منصوبوں کو ختم کیاگیا اور اب اسے 365 میگاواٹ کے پاک جین پاورلمیٹڈ آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ ختم کیاجا رہا ہے، اس طرح حکومت اب تک 6 کنٹریکٹ ختم کرنے والی ہے۔ہم پاورٹیرف کو 3 روپے فی یونٹ تک کم کرنے کے قابل ہوگئے ہیں اور قرض کی ری پروفائلنگ کے ذریعے ٹیرف کو مزید 4 روپیفی یونٹ کم کرنے میں مدد ملے گی اور حکومتی کارپرداز بجلی کے بلوں پر ٹیکس کم کرکے اس کے اثر کو 5 روپے فی یونٹ تک کم کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح آف پیک ٹیرف 41.68 روپے فی یونٹ سے کم ہوکر 29.68 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائیگا اور پیک آور ٹیرف 36 روپے فی یونٹ تک کم ہو جائیگا۔

Exit mobile version