انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی فائدہ، قومی سلامتی زیادہ عزیز، شزا فاطمہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی فائدہ، قومی سلامتی زیادہ عزیز، شزا فاطمہ

انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیںاور نہ ہی فائدہ، قومی سلامتی زیادہ عزیز، شزا فاطمہ

انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیںاور نہ ہی فائدہ، قومی سلامتی زیادہ عزیز، شزا فاطمہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے کہاہے کہ ایکس کا استعمال 2 فیصد سے بھی کم پاکستانی کرتے ہیں، دشمن ہر وقت سائبر حملوں کیلئے تیار بیٹھا ہے، ان سائبر حملوں کو ہم نے روکنا ہے، یہاں مذہبی بنیاد اور سماجی مواد پر ایشوز ہو جاتے ہیں، ایسے مواد کو پی ٹی اے بلاک کرتی ہے، ہم نے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ ہمیں انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی فائدہ، قومی سلامتی زیادہ عزیز ہے۔
قومی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں، سکیورٹی خدشات پر ریگولیٹری نظام حرکت میں آتا ہے، میرے ہاتھ میں انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی بٹن نہیں، ہمیں اس سے نہ تو خوشی ہوتی نہ کوئی فائدہ ملتا ہے۔ہم نے صوبوں کے وزرائے داخلہ کی مدد سے ڈیٹا لیکر ٹارگٹ علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا، پورے ملک کو متاثر نہیں کیا، یہ پہلی بار ہوا ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے یوزرز کو کم سے کم تکلیف پہنچے، اس دوران پیش آنے والی تکالیف پر میں معذرت چاہتی ہوں۔
اپنے ڈیٹا کو سائبر اٹیک سے بچانے کیلئے اقدامات کریں گے، ایکس کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیا گیا، ایکس کی بندش کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانی ہوتی تو ٹک ٹاک اور فیس بک بھی نہ چلتا۔ہمارے خلاف جو زبان استعمال ہوتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

Exit mobile version