بحیرہ روم کے سمندری طوفان ،ڈینیٹل سے لیبیا میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں لاپتا ہوگئے۔لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ کے مطابق لاپتا افراد کی اکثریت کے سیلابی ریلو ں میں بہہ کر سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔سمندری طوفان کے باعث شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے لیبیا کے حکام نے عالمی امدادی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔
Leave feedback about this