اسلام آباد: فواد نے کہا ہے کہ بلاول اور شہباز کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا ، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کررہی ہے ۔فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ فضل الرحمان نے پاکستان کے آئین کو دفنا نے میں گورکن کا کردار ادا کیاہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈمی ایوان کے ڈمی اسپیکر ہیں ان کے کسی موقف کی اور خط کی کیا حیثیت ہوگی ؟قبل ازیں اپنے بیان میں فواد کا کہنا تھا کہ انتخابات ہوں گے یا پھر وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل چھ لگنا ہے تیسرا کوئی حل نہیں ،فواد نے کہا کہ جوآئین پامال کررہے ہیں انہیں قانون اور تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی۔
Leave feedback about this