کھیل

لگاتار سنچریز کے بعد فخر زمان کی رینکنگ تبدیل

لگاتار سنچریز کے بعد فخر زمان کی رینکنگ تبدیل

آئی سی سی نے ونڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں ۔نیوزی لینڈ کیخلاف ونڈے سیریز سے قبل فخر زمان دسویں نمبر پر تھے اور دوسرے ونڈے میچ کے بعد ان کی رینگنگ میں ترقی ہوئی ۔انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں سنچری اسکور کی تھی ۔ونڈے بیٹرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقاکے روسی وندر ڈوسن کی تیسری پوزیشن ہے ۔ ونڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسر ے نمبر پر موجود ہیں ۔آئی سی سی ونڈے آل راﺅنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image