لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں درہ تنگ کے قریب بس پر ڈاکوں کی فائرنگ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ مسافر بس اسلام آباد سے بنوں آ رہی تھی کہ درہ تنگ کے قریب ڈاکوں نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگا دی، ڈاکوں نے کوچ نہ روکنے پر فائرنگ کر دی۔ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کوچ کمپنی کے مطابق دس سے بارہ رہزنوں کا گروہ تھا، کوچ نہ روکنے پر ڈاکں نے فائرنگ کردی، آٹھ گولیاں کوچ پر لگی ہیں۔
لکی مروت: بس پر ڈاکوں کی فائرنگ، متعدد مسافر زخمی

لکی مروت: بس پر ڈاکوں کی فائرنگ، متعدد مسافر زخمی