جرائم

لڑکی سے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل

لڑکی سے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی سے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی اپنا بیگ گلی سے گزر رہی ہے اس دوران اس کے عقب سے ایک موٹر سائیکل سوار قریب سے گزرتے ہوئے ہاتھ لڑکی کی پشت پر مارتا ہے۔اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزم گلی سے سیدھا گزر جاتا ہے جس کا چہرہ فوٹیج میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پولیس کے علم میں مذکورہ واقعہ آیا ہے تاہم پولیس کے پاس کسی نے بھی واقعہ رپورٹ درج نہیں کرائی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ 18 جولائی کی صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا تھا اگر کوئی شکایت لیکر آئیگا تو پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی سر راہ چلتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا اور واقعہ کے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا لیکن پولیس تاحال ملزم کا سراغ نہ لگا سکی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image