وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لڑائی کی صورتحال نہیں ، یہ اچھا راستہ ہے آسانی ہوگی ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سمری منظور کریگی تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اگر انتخابات کے فنڈز کیلئے سمری منظور نہیں کرتی تو آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہوگی ، وزیر قانون کا کہنا ہے کہ تھوڑا صبر کریں شام کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج ہی یہ ساری کارروائی کرکے قومی اسمبلی کے سامنے رکھی جائیگی ۔
Leave feedback about this