اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے بنائے گئے ٹیکس کیس بنچ کے تناظر میں لکھا گیا، خط میں سر تھامس مورے کا قول بھی نقل کیا گیا ، جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں خصوصی بنچ میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی، پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بنچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔ نیا خط جسٹس منصور علی شاہ نے 23اکتوبر کو لکھا، خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا۔
Leave feedback about this