پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہ وئے کہا کہ پاکستان کو وہاں کھڑا کردیا ہے کہ آئیایم ایف کی شرائط مانتی ہوں گی جبکہ لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے کہ عمران خان پر ریڈ لائن لگادی گئی ہے۔ویڈیو لنک سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چوروں کی حکومت کی وجہ سے پاکستان دنیا سے پیچھے رہ گیا،2023الیکشن کا سال ہے،ہمیں فوری الیکشن کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے،فیکٹریاں بند ہورہی ہیں،30سال تک دو خاندان ملک کو لوٹتے رہے،ریڈ لائن صرف پاکستان کی عوام لگا سکتے ہیں اور کوئی نہیں،پہلے حکومتوں کو ہٹایا جاتا ہے تھا تو مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں،لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے گیارہ سو ارب کی کرپشن کے کیسز ختم کیے،دونوں،خاندانوں کو ایک ہی کام آیا ہے کرپشن کرنا اور ین آر او لینا جو ریڈ لائن لگانے کی باتیں کرتے ہیں انہیں سیاست کی کوئی سمجھ نہیں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو مئانس کردیا ہے،پیسوں کی آفر الگ،لوگوں کو دھمکیاں بھی دی گئیں،ہماری حکومت کو سازش کر کے نکالا گیا،ارکان پارٹیمنٹ پر چن چن کر دباؤ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ لوگ خریدنے کے لئے اربوں روپے کی آفر دی گئی،مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے،مجھے احساس ہے آپ پر کتنا دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
Leave feedback about this