دنیا

لندن ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ جرائم میں ملوث سابق فوجی جیل سے فرار

لندن ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ جرائم میں ملوث سابق فوجی جیل سے فرار

لندن میں دہشتگردی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جرائم میں ملوث ایک سابق فوجی وینڈز ورتھ جیل سے فرار ہوگیا ۔ملزم جنوبی لندن کی جیل میں ریمانڈ پر تھا جو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمے کی سماعت کا انتظار کررہاتھا ۔بدھ کی صبح جیل سے فرار ہونیوالے سابق فوجی کیلئے ملک بھر میں تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ملزم باورچی کا لباس پہن کر جیل سے فرار ہوا جس کی تلاش کیلئے ائیر پورٹس اور بندر گاہوں پر بھی اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image