جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے الیکشن پٹڑی سے اتر سکتے تھے۔سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میرے خیال میں فوجی عدالتوں میں انٹرا کورٹ اپیلوں میں جسٹس طارق پر غیر ضروری اعتراض کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر اپنے نوٹ میں کوئی رائے نہیں دی، جسٹس سردار طارق مسعود نے اعتراض پر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ وہ کہتے تھے کہ میری عدالت میں 40 سے 50 کیسز رکھو۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی عدالت زیادہ فیصلے سنانے کے لیے مشہور ہے۔
Leave feedback about this