صحت موسم

لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو 2 لاکھ جرمانے، مقدمات درج کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو 2 لاکھ روپے جرمانے، اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی روک تھام سے متعلق درخواست کی سماعت میں فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے، ان کے خلاف مقدمات درج کرنے، اور عدالتی احکامات نظر انداز کرنے والے کسانوں کی زمینیں انتظامیہ کو قبضے میں لینے کی ہدایت کر دی گئی۔

سماعت کے دوران گوگل میپ کی فصلوں کی باقیات جلانے سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے گوگل میپ رپورٹ آج ہی چیف سیکریٹری پنجاب کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ چیف سیکریٹری کو بتایا جائے کہ یہ آپ کے ڈپٹی کمشنروں کی کارکردگی ہے، اوکاڑہ میں فصلوں کو جلانے کے 153 واقعات ہوئے، یہ ذمہ داری کس کی ہے؟ اگر عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرنا تو بتایا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آنے والی نہیں بلکہ موجودہ نسل کی بقا کا بھی مسئلہ ہے، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنا ڈپٹی کمشنروں کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنروں کو بلانے کا مقصد معاملے کی سنگینی کو اجاگر کرنا ہے، اپنے اضلاع میں واپس جا کر مقدمات درج کرائیں اور جرمانے کریں۔

سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ دو ہفتے میں 151 مقدمات درج کرائے گئے ہیں، پورے ضلع کی مشینری سب چھوڑ کر اسی کام میں لگی ہوئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image