لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخرتک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کردیاہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ، جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا تحریری حکم میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے بارے سے اقدامات کررہی ہے ، مزید کہا گیا کہ نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیاجاتاہے ۔عدالت کا اپنے تحریری حکم میں کہنا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن کورونا کی شق کے تحت کیاگیا اسے مزید لاگو نہیں کیاجاسکتا۔
Leave feedback about this