جرائم

لاہور: نجی کالج کی طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو واقعے کا مقدمہ درج

لاہور: نجی کالج کی طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو واقعے کا مقدمہ درج

لاہور: ایف آئی آر متن کے مطابق طالبہ کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبر وائرل ہوئی، واقعہ کی تصدیق کیلئے مختلف طلبا وطالبات سے پوچھا گیا ، متعلقہ لڑکی اور اسکے والدین نے اس واقعہ کی مکمل تردید کی ہے ۔بچی کے والدین نے کہا کہ بیٹی دو اکتوبر کو گھر میں گری جس سے اس کو گہری چوٹ آئی، 11 اکتوبر تک اس کا علاج اتفاق اور جنرل ہسپتال میں کیا گیا جہاں اسے 15 دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا، بیٹی چوٹ لگنے کے بعد نہ کالج گئی نہ کہیں اور، ویڈیو سے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔ والدین نے کہا کہ ویڈیو محض بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، واقعہ سے طلبہ اور عوام الناس کو حکومتی اداروں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بھٹکایا گیا، اشتعال دلوا کر احتجاج کرنے پر مجبور کیا گیا، جس سے مشتعل افراد نے جلا گھیرا اور توڑپھوڑ کی ، واقعہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image