لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، نظام زندگی متاثر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، نظام زندگی متاثر

لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، نظام زندگی متاثر

لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، نظام زندگی متاثر

لاہور:لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے نظام زندگی بھی مفوج ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سپیل 17 جولائی تک برقرار رہے گا، آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور کہیں پھوار پڑے گی۔
لاہور میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہیفیصل آباد شہر اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے بلکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔
ادھر ڈیرہ غازی خان، کمالیہ، کوہلو میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، گلی محلوں میں کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Exit mobile version