کراچی:اے این ایف نے مختلف شہروں میں بالخصوص تعلیمی اداروں کیاطراف میں منشیات سمگلنگ و منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں 9 کارروائیوں میں 98 لاکھ 29 ہزارروپیسے زائد مالیت کی 65.278 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
پشاورمیں یونیورسٹی روڈ پر کالج کیقریب گاڑی سے3 کلوہیروئن ضبط کر کے ملزم گرفتار کیا گیا، پشاورمیں ہی یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.5 کلو چرس پکڑی گئی، گرفتارملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کومنشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔فیصل آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 1.378 کلو آئس برآمد کرکے ملزم گرفتار کیا گیا، وارسک روڈ پشاور میں کوریئرآفس سے گجرات اور کراچی بھیجے جانے والے پارسلزسے1.8 کلوچرس ضبط کی گئی۔
کراچی میں سہراب گوٹھ بس سٹینڈ کیقریب 2خواتین کیقبضے سے12کلو چرس اور جامشورو ٹول پلازہ کیقریب مسافر بس میں سوارخاتون کے قبضے سے 12 کلوچرس برآمد کرکے ملزم خواتین کو گرفتار کیا گیا۔لاہور میں شالیمارباغ کے قریب موٹرسائیکل سوارملزم کے قبضے سے13.20 کلوچرس اور6 کلوافیون برآمد، کراچی کی ہجرت کالونی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس ضبط کی گئی، گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔