گندم 4ہزار روپے من ہونے کے باوجود لاہور میں مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق20کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کردی گئی جبکہ 10کلو سرکاری آٹے کا تھیا 648روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق15کلو آٹے کا کمرشل تھیلا19000روپے میں فروخت ہورہا ہے۔لاہور میں مہنگا آٹا ہونے کے بعد تندور مالکان نے روٹی اور نان کا وزن بھی کم کردیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے روٹی14اور نان25روپے کی فروخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی16روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کی نئی قیمت501روپے فی کلو ہوگئی ہے۔