کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے گئے۔الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ آئینی اختیارات کے تحت کیا۔کچھ اختیارات سندھ حکومت اور کچھ اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کاپی اب تک موصول نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن فیصلہ رد کرنے کا اختیار نہیں رکھتا تاہم مداخلت کرسکتے ہیں۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ ہمیں الیکشن کے لئے پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔