اسلام آباد ، بلوچ طلبا بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے ۔ہائیکورٹ میں بلوچ طلبا بازیابی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی ، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ، نگران وزیر انسانی حقوق خلیل جارج ، لاپتہ بلوچ افراد کی فیملیز عدالت کے سامنے پیش ہوئیں ،عدالت نے کہا کہ مجموعی طورپر 69 طلبہ لاپتہ تھے ۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے ، مزید بائیس بلوچ طلباءبازیاب ہوگئے ہیں 28 بلوچ طلباءتاحال لاپتہ ہیں ،میں یقین دہانی کراتا ہوں تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کی کوششیں کرینگے
Leave feedback about this