پاکستان

لانگ مارچ: ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر وفاقی اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے، اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسپتالوں میں طبی و غیر طبی عملے کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام شعبوں کے سربراہوں کو بھی اسلام آباد سے باہر جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

وفاق کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیے جانے کے بعد حالیہ صورت حال کے لیے ڈاکٹر نوید کو مرکزی شخص (فوکل پرسن) مقرر کر دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image