پاکستان

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس پاس کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس پاس کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس پاس کیا ہے۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضر ی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مشکلات ہیں لیکن انشااللہ ملکر ان مشکلات پر قابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسوقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے ایک بارپھر دہشتگرد کوشش کررہے ہیں کہ اس ملک کومشکل میں ڈالیں ہماری حکومت، پولیس، رینجرز فوج اورانٹیلی جنس ملکر کام کررہے ہیں۔دومذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش کو خود دیکھ رہاہوں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جارہے ہیں، صوبے میں ہر تحصیل اور ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگا رہے ہیں، آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مددملے گی، اس آرڈیننس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image