وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی گئی، وزارت خزانہ نے بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، اسپیشل سیونگ اکانٹ، ڈیفنس سیونگ اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کی گئی ہے جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور ویلفیئر سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے کی نسبت کم منافع ملے گا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹس کے سالانہ منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم کر کے 14.16 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ویلفیئر سیونگ سرٹیفکیٹسالانہ منافع کو بھی کم کر کے 14.16% کر دیا گیا ہے اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع کو 14.52 سے کم کر کے 12.72% کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح سود کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی
- by web_desk
- ستمبر 25, 2024
- 0 Comments
- 194 Views
- 2 مہینے ago
Leave feedback about this