قومی اسمبلی ، توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طورپر منظور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

قومی اسمبلی ، توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طورپر منظور

قومی اسمبلی ، توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طورپر منظور

قومی اسمبلی ، توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طورپر منظور

قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طورپر منظور کرلیا ۔ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابطہ واستحقاق رانا قاسم نون نے پیش کیا۔بل کے مطابق پارلیمنٹ یا اس کی کسی کمیٹی کی تحقیر یا کسی ایوان ، رکن کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا ہوگی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے یہاں پر کوئی کام ہوتا ہے اس کو ٹیک اوور کیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ توہین پارلیمنٹ پر قانو ن سازی وقت کی ضرورت تھی ، ہر ادارے کی توہین کاکوئی نہ کوئی قانون ہے ۔رانا تنویر کا کہنا ہے کہ توہین پارلیمان پر کوئی قانون نہیں تھا ، پارلیمنٹ کے کمیٹیوں کے رولز میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے ۔

Exit mobile version