پاکستان

قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد

قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد

قصور: پولیس نے ضلع بھر میں پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا۔ ہمارے نمائندے کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی تھانہ صدر پتوکی اور صدر پھولنگر کے علاقوں میں کی گئی۔پولیس ٹیموں نے دو ڈپو سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کیا اور 2 ڈپو سیل کردیے۔ پولیس ٹیموں نے درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے۔دوسری جانب ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ ملزمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجہ میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کی لہٰذا شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے ذخیرہ اندوز کسی معافی کے مستحق نہیں ہے، ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image