اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلامو فوبیا ذہنیت کے عکاس ہیں۔ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے۔ایسی حرکتیں اسلامو فوبیا ذہنیت کی عکاس ہیں۔پاکستان نے ہالینڈ اور سویڈن کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ای سی او کانفرنس میں شرکت کی۔

Leave feedback about this