لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میںکہا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ آفات کے خطرات سے پیشتر موثر اقدامات کر کے عوام کو محفوظ بنانا ہے، قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیںبہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
Leave feedback about this