لاہور :لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کاہنہ میں بھی قانون کی خلاف ورزی کی،قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، یہ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ یہاں ترقی کیوں نہیں ہوتی، فتنہ پارٹی پاکستان کے عوام کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتی۔ خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیوں کی تعداد کم کی جارہی ہے، وہاں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد اسامیاں خیالی ہیں، آپ کو خدمت کرنا نہیں آتی تو سیکھ لیں، پنجاب میں جو کام ہورہا ہے وہ ہوتا نظر بھی آتا ہے، خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کو برباد کیا جارہا ہے۔، آپ نے احتجاج کرنا ہی ہے تو خیبرپختونخوا میں کیوں نہیں کرتے؟ خیبرپختونخوا میں امن و امان پر اجلاس کیوں نہیں ہوتا؟ علی امین گنڈاپور پنجابیوں اور پختونوں کو لڑوانا چاہتے ہیں،ہم سیاسی گدھ نہیں جو لاشوں کا انتظار کریں، لوگ ان کے فتنے ،فساد کو دیکھ کر بدزن ہورہے ہیں، پنجاب کے لوگوں نے فتنہ پارٹی کو ریجیکٹ کردیا ، عوام مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔
Leave feedback about this