چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد عمل درآمد کیس میں حکومت کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو غیر قانونی دیتے ہوئے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا۔قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل تین رکنی بینچ کررہاہے دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ابصار عالم نے اپنے بیان میں وزارت دفاع کے ملازم پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں اٹارنی جنرل کیا آپ ان الزامات کے بعد بھی نظر ثانی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ۔اٹارنی جنرل نے کہا ابصار عالم کے لگائے الزامات دیکھے ہیں ہم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے جس پر چیف جسٹس نے پوچھا ابصار عالم فیض آباد دھرنے کے وقت کیاتھے ؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا فیض آباد دھرنے کے وقت ابصار عالم چیئرمین پیمرا تھے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی غیر قانون ، جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ چیف جسٹس

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی غیر قانون ، جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ چیف جسٹس