دوحا:قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں سابق چیمپئن اسپیشن کو شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں شروع کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف16مرحلے کے مقابلے میں اسپیشن کو مراکش کے ہاتھوں پنالٹی ککس پر3-0کی شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کا آغاز کردیا۔فیڈریشن نے لوئس اینریک کی جگہ لوگس ڈی لافو ینٹے کو اسپین کی قومی فٹبال ٹیم کا نیا کوچ تعینات کردیا۔61سالہ ڈی لافو ینٹے نے2015میں اسپیشن کی انڈر19ٹیم کو یورپی چیمپئن شپ جیتنے جبکہ انڈر21ٹیم کو یورو2019جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Leave feedback about this