فیصل آباد میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی ، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔حادثہ فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں پیش آیا ، جہاں پاک پتن سے براستہ اسلام آباد جانیوالی مسافر بس آگے جانیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں الائیڈہسپتال میں منتقل کیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد اوکاڑہ کے رہائشی تھے۔
Leave feedback about this