قومی کرکٹر فہیم اشرف بھی رواں ماہ دولہا بنیں گے بولنگ آل راﺅنڈر فہیم اشرف کی مہندی 23 نومبر ، بارات 25 جبکہ ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا۔فہیم اشرف کی شادی کی تقریب نارووال جبکہ ولیمے کی تقریب پھول نگر میں ہوگئی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق بھی ورلڈ کپ کے بعد شادی کرلینگے۔