تازہ ترین

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس سننے والا بینچ پھر ٹو ٹ گیا

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس سننے والا بینچ پھر ٹو ٹ گیا

فوجی عدالتوں میں ویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ۔جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا ، ان کا کہنا ہے کہ میں مزید اس بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتا۔وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی پر اعتراض اٹھا دیا ہے ۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان نے روسٹرم پر آکر کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی پر اعتراض اُٹھایا ہے ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل منصور عثمان سے مکالمہ کرتے ہوئے سوال کیا کی آپ جسٹس منصور پر اعتراض جانبداری پر اُٹھارہے ہیں یا مفادات کے ٹکراﺅ کی بنیاد پر ؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جسٹس منصور پر مفادات کے ٹکراﺅ کی بنیاد پر اعتراض کیا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image