تازہ ترین

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت شروع

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت شروع

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت شروع ہوگئی ۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کررہاہے ۔ جسٹس منیب ودیگر لارجر بینچ میں شامل ہیں ۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ، اور سلمان اکرام راجہ عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل خواجہ احمد حسین نے کہا کہ کچھ نئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آخر ی آرڈر کے مطابق اٹارنی جنرل کے دلائل چل رہے تھے ، اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوجائیں ، پھر کیس چلانے کا طریقے کار دیکھیں گے ۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل اس کیس کے فیصلے سے پہلے ہی شروع کردیاگیا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image