فواد چوہدری کا ایک روز کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

فواد چوہدری کا ایک روز کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور

فواد چوہدری کا ایک روز کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور

فواد چوہدری کا ایک روز کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت کی اس موقع پر فواد چوہدری نے اپنے بھائی فیصل چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر پر کپڑا ڈال کر عدالت لایاگیا ، توہین عدالت کی درخواست دائر کریں ۔وکیل صفائی فیصل چوہری نے کہا کہ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنا چاہتا ہوں سر پر کپڑا ڈال کر لایاگیا ، فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کے وکیل ہیں

Exit mobile version