امریکی ریاست فلوریڈا میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں ۔فلوریڈا میں موسلادھار بارشوں کے سبب چار سو پروازیں منسوخ ہوگئیں ، جبکہ شہر میں ہوائی اڈہ اور اسکول جمعے تک بند کردیئے گئے ہیں، ریاست میں ہنگامی صورتحال کا نافذ کردی گئی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں سے نکالا جارہاہے۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق فورٹ لاڈرڈیل میں 24 گھنٹوں کے دوران 635 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جوا ب تک کی ہزار سالہ بارشوں میں سے ایک ہے ۔
Leave feedback about this