صحت

فضائی آلودگی کا گردن اور سر کے کینسر سے تعلق

فضائی آلودگی کا گردن اور سر کے کینسر سے تعلق

اسلا م آباد: فضائی آلودگی پر ماضی میں کی گئی تحقیق میں اس کے کینسر سے متعلقہ زیادہ تر اثرات تنفس کے نظام کے نچلے حصے پر دیکھے گئے تھے۔ سر اور گردن کے کینسر کا اس سے جوڑا جانا ایک مشکل امر تھا اور اس کے وقوعات پھیپھڑوں کے کینسر کے مقابلے میں بہت کم تھے۔ تمباکو نوشی کے نتیجے میں چوں کہ گردن اور سر کے کینسر کے کیسز سامنے آئے (پھیپھڑوں کے کینسر کی طرح) اس لیے محققین نے کسی بھی ممکنہ تعلق کو جاننے کی کوشش کی۔

بظاہر سر اور گردن کے کینسر کا تعلق ان سے جڑتا ہے جو مواد ہم سانس میں اندر لے کر جاتے ہیں۔ محققین نے ایسے بہت سے کیسز دیکھے ہیں جن میں کارسِنوجنز جسم کے ایسے حصے کو چھوتے یا وہاں جمع ہوتے ہیں جہاں پر کینسر واقع ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج ماحولیاتی آلودگی کے نظامِ ہاضمہ و تنفس کے اوپری حصے میں کینسر کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہیں اور مزید آگہی، تحقیق اور اس کو ختم کرنے کی کوششوں کی ضرورت کو واضح کرتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image