سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی 28 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی 28 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ چار صفحات پر مشتمل پر جسے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے ۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کو فیض آباد دھرنے سے متعلق حقائق پیش کرنے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں ، فریقین کیس سے متعلق حقائق بیان حلفی کے ذریعے جمع کراسکتے ہیں ، کیس میں تحریری جوابات 27 اکتوبر تک جمع کرائے جائیں ، کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی ۔حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع اپنی نظر ثانی کی درخواست پر مزید کارروائی نہیں چاہتا ،

Leave feedback about this