انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔لاہور زمان پاک کے باہر آپریشن کے دوران پولیس پر تشدد کے مقامے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا ہے ، تھانہ ریس کورس میں فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج ہے ۔
Leave feedback about this