ابوظہبی،فرانس کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی نیو ٹاسک فورس میں شامل فرانسیسی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک کشتی سے500کلو ہیروئن اور3500کلو بھنگ برآمد کرلی۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں موجود بحیرہ عرب کے میری ٹائم کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50ملین یور ہے۔یہ منشیات ممکنہ طورپر یورپ پہنچائی جانا تھیں۔
Leave feedback about this