اسلام آباد: بابر اعظم نے کہا ہے کہ فخر زمان اور امام الحق نے اچھا آغاز کیا۔نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کرتے ہیں کہ بہتر سے بہتر پرفارم کریں ۔پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے بیٹر فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی اچھا میچ کھیلیں ، سیریز کا اچھا آغا ز کیاگذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ونڈے میچ میں پاکستان نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ سیریز کا دوسرا ونڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائیگا۔
فخر زمان اور امام الحق نے اچھا آغاز کیا ، بابر اعظم

فخر زمان اور امام الحق نے اچھا آغاز کیا ، بابر اعظم