اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔
بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردتنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور مسلح افواج ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج اور دہشت گرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔نوجوان نسل میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں اس کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا، ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتیں ہیں، ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں، مشکلات سے نہیں گھبراتے، اندرونی وبیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہماری خارجہ پالیسی امن اور استحکام پر مبنی ہے۔
تازہ ترین
فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے: صدر مملکت
- by web_desk
- مارچ 23, 2025
- 0 Comments
- 50 Views
- 2 ہفتے ago

Leave feedback about this