فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال پاکستان Roze News
پاکستان

فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال

فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال

فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے فاٹا انضمام کی رقم سے متعلق سوال کیا۔فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فقدان ہے، مدینہ کی ریاست بنانے والوں کو بتائیں اگر انہوں نے امانت میں خیانت نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کی یونیورسٹیوں کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا جب کہ کے پی میں صحت کا شعبہ بھی بری حالت میں ہے۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے لیے ملنے والی رقم کہاں خرچ ہوئی؟ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو کھانے پر بھی مدعو کیا۔

Exit mobile version