پاکستان

فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے ، عظمیٰ بخاری

فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے ، عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اور اب فارم 45 تانگہ پارٹی کا لفظ بن چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اعظم بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 30 دنوں میں 30 عوامی فلاحی منصوبے دیئے، علی امین گنڈا پور نے 30 دنوں میں ایک بھی عوامی فلاحی منصوبہ متعارف نہیں کرایا۔انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ مریم نواز کی فکر کرتے ہیں، کاش آپ کو پختونخوا کے عوام کی اتنی فکر ہوتی، خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بیرسٹر صاحب! لگتا ہے آپ نے صرف پنجاب کا کام کرنا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image