غیر قانونی کاروبار کیخلاف کارروائیاں ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بڑا اعلان کردیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

غیر قانونی کاروبار کیخلاف کارروائیاں ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بڑا اعلان کردیا

ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار ی سرگرمیوں کیخلاف کارروائی سے پاکستان کو معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی ۔انہوں نے لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا ، جنرل سید عاصم منیر ، نے لاہور کا دورہ کیا اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ، جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال ، بجلی ، گیس چوری ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس کے شرکاءکو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا ۔

Exit mobile version