غزہ کیلئے پاکستان کی انسانی امداد لعریش انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچ گئی ، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان سے اکیسی ٹن انسانی اور طبی امداد لیکر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے ۔العریش ہوائی اڈہ غزہ سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے ۔مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری بلال احمر سوسائٹی کے سپرد کی ۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہاگیا ہے کہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے ، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امداد سامان بھیجتا رہے گا۔علاوہ ازیں اسرائیلی بمباری کے شکار غزہ میں امداد ی سامان کے قافلے آج داخل ہونگے ۔
Leave feedback about this