دنیا

غزہ ، رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں پر اسرائیل کے حملے مزید 215 فلسطینی شہید

غزہ ، رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں پر اسرائیل کے حملے مزید 215 فلسطینی شہید

غزہ میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جس میں مزید 215 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 637 ہو گئی ہے جب کہ 65 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کا الامال اور ناصر اسپتالوں کا محاصرہ نویں روز بھی جاری ہے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کر دیئے۔مزاحمت کاروں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور تل ابیب سمیت دیگر اسرائیلی شہروں پر راکٹ داغے گئے ہیں۔ادھر حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو بھی ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image