پاکستان

غریب آدمی کو سہولت فراہم کرنا عمران خان کا مقصد اولیٰ۔۔۔ ہم نے عملی جامہ پہنایا، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کو سہولت فراہم کرنا عمران خان کا مقصد اولیٰ ہے، جسے ہم نے عملی جامہ پہنایا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی شریک مجلس تھے، شرجیل یونس، ملک محبوب الہیٰ، حاجی ملک محمد رفیق، چودھری ذوالفقار اورزین اعجاز وفد کا حصہ تھے، وفد کی جانب سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی فلاحی خدمات کو سراہا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا سب سے اہم ترین پروگرام ہے، اس پروگرام کے سبب 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو 40 فیصد سستی اشیائے ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مستحق خاندان رجسٹر شدہ کریانہ دکانوں سے 40 فیصد کم قیمت پر دالیں، گھی، خوردنی تیل اور آٹا خرید سکتے ہیں، رجسٹر شدہ کریانہ دکانوں کے مالکان کو 10 فیصد کمیشن کی ادائیگی بھی کی جا رہی ہے، احساس راشن رعایت پروگرام غربت میں کمی اور فلاحی ریاست کی طرف ایک عظیم قدم ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب زدہ تین اضلاع میں بھی متاثرین کو اس پروگرام کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب حکومت نے ایک سو ارب روپے اس پروگرام کی مد میں رکھے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image