پاکستان جرائم

غداری کیس: فواد چوہدری کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

ساری بحث عمران خان کے اردگرد ہو رہی ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں آج عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں فواد چوہدری کے خلاف سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔پراسیکیوٹر اور فواد چوہدری کے وکیل قمر عنایت عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چوہدری نیب کی حراست میں ہیں، دوسرے کیس میں ان کی درخواست ضمانت کی سماعت مستقبل میں کی جائے۔عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image