عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے،عمران خان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے،عمران خان

imran

فواد چوہدری کیساتھ دہشتگرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن ے ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کر کے پھر ثابت کردیا کہ وہ ا مپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی”بی“ٹیم ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ٹی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔

Exit mobile version